15 اکتوبر، 2024، 10:26 PM

امریکہ اور برطانیہ کی یمن پر نئی جارحیت

امریکہ اور برطانیہ کی یمن پر نئی جارحیت

مقامی میڈیا نے امریکہ اور برطانیہ کے جنگی طیاروں نے یمن کے مغربی بندرگاہی شہر الحدیدہ پر نیا حملہ کیا ہے۔

مہر نیوز کے مطابق، امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے یمن کے الحدیدہ صوبے پر تازہ فضائی حملے کئے ہیں۔

دوسری طرف  یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے بتایا کہ ملک کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی آئل ٹینکر OLYMPIC SPIRIT کو 11 بیلسٹک میزائلوں اور دو ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی یمنی فوج کے میزائل اور ڈرون یونٹ کے تعاون سے کی گئی۔

جنرل سریع نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے بحر ہند میں ST. JOHN نامی ایک اور جہاز کو بھی کروز میزائل سے براہ راست نشانہ بنایا۔  

یمن نے اسرائیلی رجیم کے قبضے کے خلاف جنگ میں فلسطینیوں کے ساتھ کھل کر اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غاصب رجیم کے خلاف آپریشنز کئے ہیں جو ہنوز جاری ہیں۔

News ID 1927444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha